103

مہمند، تحصیل حلیمزئی میں کورونا وائرس بیماری کی وجہ سے ایل آر ایچ میں ایک معمر شخص جاں بحق

مہمند، تحصیل حلیمزئی میں کورونا وائرس بیماری کی وجہ سے ایل آر ایچ میں ایک معمر شخص جاں بحق

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)،مہمند، تحصیل حلیمزئی میں کورونا وائرس بیماری کی وجہ سے ایل آر ایچ میں ایک معمر شخص جاں بحق۔ نماز جنازہ ایس او پی کے مطابق ادا کی گئی۔ قریبی رشتہ داروں کے ٹیسٹ لیبارٹریکو بھیجوا کر انہیں قرنطینہ کر دیئے گئے۔ مذکورہ شخص گیارہ دن پہلے اپنے علاقے سے پشاور منتقل ہوگیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میاں منڈی خواجہ وس کور کے رہائشی معمر شخص حاجی ششتی گل گزشتہ روز پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔

بدھ کے روز اُن کی نماز جنازہ اپنے آبائی علاقے خواجہ وس کور میں سرکاری ایس او پی کے مطابق ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشرن اپر مہمند حامد اقبال نے بتایا

کہ مذکورہ شخص نے دودن شبقدر، پانچ سن رنگ روڈ پشاور میں رشتہ داروں کے ساتھ جبکہ چار دن ایل آر ایچ پشاور میں زیر علاج رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ ضلع مہمند سے باہر مذکورہ شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہو۔ تدفین کے بعد اُن کے قریبی رشتہ داروں کے خون کے نمونے لیبارٹری کو ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے گئے اور اُنہیں قرنطینہ کر دیئے گئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں