وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی اسد عمر کا اسلام آباد میں احساس کیش پروگرام سینٹر جی ٹین فور کا اچانک دورہ
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) احساس کیش سینٹر پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا.اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات, جمشید مغل,علی مغل و دیگر موجود تھے. عوام کو سینٹر پر پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ عوامی سہولت کیلئے
کیش سینٹر پر بائیو میٹرک مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے گی,ایک دن میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں رقم تقسیم کیلئے انتظامات کر رہے ہیں.احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں تک کیش پہنچایا جائے گا
.اس مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں.انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے کمزور طبقے کا تحفظ کریں گے.کورونا کے روک تھام کیلئے مربوط انداز میں فیصلے کئے گئے.