69

دفعہ 144 کے نفاذ اور لاک ڈاٶن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ڈی پی او اختر فاروق کی انجمن تاجران کے وفد سے میٹنگ

دفعہ 144 کے نفاذ اور لاک ڈاٶن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ڈی پی او اختر فاروق کی انجمن تاجران کے وفد سے میٹنگ

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر رپورٹر )دفعہ 144 کے نفاذ اور لاک ڈاٶن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ڈی پی او اختر فاروق کی انجمن تاجران کے وفد سے میٹنگ میٹنگ میں ضلع میں لاک ڈاٶن اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاتفصیل کےمطابق ڈی پی او اختر فادوق نے تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوۓ کہا

کہ آپ پر بھی یہ ذمہ داری عاٸد ہوتی ہے کہ آپ بھی انتظامیہ کے ساتھ ملکر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے میں بھر پور تعاون کریں کورونا جیسی پھیلتی ہوٸ وبا پر قابو پانے کے لۓ آپ لوگوں کا ساتھ ضروری ہے ۔

ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے محافظ ہیں اور ہم اس شہر کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے تاجروں کے وفد نے امن و امان کے قیام اور حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاظ پر ہر صورت عمل درآمد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،سٹی صدر جان عالم خان لغاری ،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی ،جاوید اسحاق مستوئی ، ،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی ،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری ،نائب صدور ملک محمد صادق اعوان ،

سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی ،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند ،نائب صدور حاجی محمد حسین ،شیخ محمد حنیف ،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج ،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد ،

وائس چیئر مین میاں محمد ایوب ،اراکین کاشف یونس خان ،عبد الصمد قریشی ،مرزا محمد ایوب ،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض ،طارق خلجی ،شیخ محمد بلال محمد وقاص ،

زاہد نظام،رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں ،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض ،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی و دیگر موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں