81

تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ریڈ کریسنٹ کے تحت ترنول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا

تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ریڈ کریسنٹ کے تحت ترنول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ریڈ کریسنٹ کے تحت ترنول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا.جس میں80کے قریب نوجوانوں نے خون کاعطیہ کیا.

وفاقی وزیر اسد عمر کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ملک ساجد اور راجہ غلام مصطفے ممبر زکوہ کمیٹی این اے 46 کے خصوصی تعاون سے ترنول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا.اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک امتیاز,ن لیگ کے رہنما کرم خان, فرخندہ کوکب چیئرپرسن نوال ویلفیئر ٹرسٹ ممبر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی شیخ اویس محمود صدر انجمن تاجران اسلم خان نائب صدر
مدثر نواز ملک پی آئی ایچ آر او اسلام آبادراجہ غلام مصطفی ممبر زکوہ کمیٹی این اے47قذافی خان اور سحرش ایوب و دیگر موجود تھے.ملک ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ تھیلیسیمیا کے مرض بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خون کا ایک ایک قطرہ قیمتی ہے. خون کا عطیہ دینے پر ترنول کے نوجوانوں کے انتہائی مشکور ہوں. خون کا عطیہ دینے میں سابق صدر ترنول پریس کلب اظہر حسین قاضی,پی ٹی آئی کے رہنما عجائب خان,شیخ اعجاز, محمد خان, ذیشان خان ماگرے, بابر محمود و دیگر شامل تھے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں