66

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،زراعت کے شعبے کو بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر ترقی دی جائے گی، پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حکومتی اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر ترقی دی جائے گی،زراعت کے شعبے میں موثر پالیسی پر توجہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات طلب کیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ سپیکر نے کہا کہ پارلیمان کو موجودہ حالات میں موثر کرنے کے لئے قائمہ کمیٹیاں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا ضروری ہے۔ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے۔




وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے اسپیکر کی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کاوشوں کو سراہا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں