80

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگیوں میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگیوں میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ

کوئٹہ( بیورو چیف کوئٹہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین کی بوگیوں میں قائم کورونا قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا
،اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں کورونا وائرس کے باعث زندگی کا ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے غریب افراد مشکلات کا شکار ہیں حکومت نے وباءکو روکنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی بحالی کا تہیہ کر رکھا ہے، کورونا کے باعث ٹرین سروس کو بھی بند کر رکھ دیا گیا ہے
،جس کی وجہ سے جہاں ایک طرف ریلوے کو زبردست خسارے کا سامنا ہے تو دوسری طرف ریلوے سے منسلک قُلیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، ان حالات میں قلیوں کی مالی امداد کرنا ہمارا فرض ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تمام وزراءاور ارکان قومی اسمبلی کو ہدا یت کی ہے
کہ وہ اپنے حلقوں میں جا کر صورتحال کو نگرانی کریں، ضرورت مندوں کی مدد کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے حوالے سے دیگر امور کی نگرانی کریں ۔ قاسم سوری نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وائرس سے نمٹنے اور متاثر افراد کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں ،اور اس سلسلے میں تمام وسائل بر وئے کار لائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ خود اس حوالے سے اپنے شہر اور حلقہ میں موجود ہیں
اور احتیاطی تدابیر کے ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے اپنے عوام کی ہر ممکن خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس بھی متحرک ہو رہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات آگے آئیں اور نادار ضروت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس وباءسے نجات کے لئے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کریں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں