121

حکومت کے سخت اقدامات کے باعث کرونا وائرس کا متوقع پھیلائو نہیں ہوا،وفاقی وزیر اسد عمر

حکومت کے سخت اقدامات کے باعث کرونا وائرس کا متوقع پھیلائو نہیں ہوا،وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث کرونا وائرس کا متوقع پھیلائو نہیں ہوا،خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جارہا ہے ،

موجودہ ہنگامی صورتحال کے دوران مربوط اور مشاورت سے فیصلے کئے جارہے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔

منظم طریقے اور مشاورت سے فیصلے کررہے ہیں،سیاست سے بالا تر ہوکر عوامی فلاح کیلئے فیصلہ سازی کو ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے قوم ہمیں متحد دیکھنا چاہتی ہے،ہم نے کرونا سے متعلق دیگر ممالک کی صورتحال نہیں بلکہ اپنی اندرونی صورتحال کو دیکھ کر فیصلے کرنے ہیں۔ملک میں ہنگامی صورتحال کے تناظر میں ماضی میں اتنے مضبوط فیصلے نہیں کئے گئے جس طرح یہ حکومت کررہی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں