82

پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کے درمیان مثالی تاریخی اسلامی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، قاسم خان سوری

پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کے درمیان مثالی تاریخی اسلامی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، قاسم خان سوری

کوئٹہ( بیورو چیف کوئٹہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کے درمیان مثالی تاریخی اسلامی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، موجودہ حکومت کی کوشش ہے

کہ تجارتی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کر کے مزید مستحکم اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف کو حاصل کیا جا سکے، ایرانی قونصل جنرل آغا محمد رفیعی کی دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل آغا رفیعی کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ الوداعی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر غلام فاروق خلجی، سنئیر نائب صدر بدرالدین کاکڑ و دیگر نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، ایرانی قونصل جنرل آغا محمد رفیعی اور سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین خان جمالدینی و دیگر کا استقبال کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا

کہ پاکستان اور ایران دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان مثالی تاریخی اسلامی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اس مقام پر نہیں جس پر ہونا چاہے تھا۔ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ دنیا کے تمام اور ہمسائیہ ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کر کے مزید مستحکم کیا جا ئے تاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایرانی قونصل جنرل آغا رفیعی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور دونوں ممالک کے چیمبرز کے عہدیداران اور ممبران امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ و دیگر کی راہ میں رکاوٹ ہے

لیکن ہماری کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ نہ صرف تجارتی حجم کو دوطرفہ تعاون کے ذریعے بڑھایا جائے بلکہ اس سلسلے میں مقررہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ باڈر ٹریڈ کو مزید فعال و مستحکم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں