60

کورونا کے خلاف جنگ میں تحصیل کونسلز‘میونسپل او رٹاؤن کمیٹیز کے فیلڈ سٹاف کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،احمد جاوید قاضی

کورونا کے خلاف جنگ میں تحصیل کونسلز‘میونسپل او رٹاؤن کمیٹیز کے فیلڈ سٹاف کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،احمد جاوید قاضی

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہاہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں تحصیل کونسلز‘میونسپل او رٹاؤن کمیٹیز کے فیلڈ سٹاف کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے‘

سینٹری ورکرزمحکمہ لوکل گورنمنٹ کا سرمایہ ہیں انہیں بھی حفاظتی کٹس دی جائیں۔یہ بات انہو ں نے چیف آفیسرز‘تحصیل کونسلز‘میونسپل او رٹاؤن کمیٹیز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی‘ڈی پی او محمد علی وسیم‘

اسسٹنٹ کمشنرز او رمحکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں معمول کا صفائی آپریشن او رایس اوپیز کے مطابق ڈس انفیکشن سپرے جاری رکھا جائے

جبکہ مساجد میں نماز کے وقت سے آدھ گھنٹہ پہلے ڈس انفیکشن سپرے لازمی کروایا جائے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سینٹری ورکز سے بھی ملاقات کی اور کورونا وباء کے مشکل وقت میں ان کی بھرپور خدمات پر انہیں شاباش دی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں