101

کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس

کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ایم این اے خواجہ شیراز،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،ذوالفقار علی کھرل،
ڈی پی اوز کے علاوہ ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کے اراکین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے امن کمیٹی کے اراکین ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیکمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ماہ صیام میں احتیاطی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا
صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم علماء اور عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔ہر انسانی جان کے تحفظ کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے احتیاطی کے ساتھ دعائیں کی جائیں۔وائرس کی لوکل ٹرانسمشن روکنے کےلئے کردار ادا کرنا ہوگاڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے زائرین کے پہلے میزبان کے طور پر احسن اقدامات کئے۔
ایم این اے خواجہ شیراز نے کہا
کہ پوری قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ علماء مشائخ کی بات اور رائے کو اہمیت حاصل ہے۔محراب و منبر سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔ماہ صیام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
آر پی او عمران احمر نے کہا کہ قیام امن اور حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کےلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ہم سب کا مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے جس کےلئے ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں