90

رمضان المبارک سے قبل چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا آغاز

رمضان المبارک سے قبل چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا آغاز 

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا آغاز کردیا –
اسسٹنٹ کمشنر میانچنوں ذیشان ندیم کی سربراہی میں نائب تحصیلداراور صدر پولیس میانچنوں نے 96 پندرہ ایل میں چھاپہ مارکر ذخیرہ اندوزوں رمضان رحمانی اور حنیف رحمانی کے گھر سےغیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کی 480 بوریاں برآمد کرلیں- چینی کی برآمدگی کے پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھی موقع پر پہنچ گئے اور ذخیرہ کی گئی
چینی کا سٹاک اپنی نگرانی میں سیل کردیا- اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پرذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی- اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوز کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں