لاک ڈاؤن کے بعد عالمی برادری اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سیاسی و عسکری کرفیو گزشتہ 8 ماہ سے بغیر کسی طبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کے جاری ہے،
اب اقوام عالم کشمیری عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نسل پرست نظریہ ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکار نے اس بات کویقینی بنایا ہے
کہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیر بنیادی اشیاءضروریہ سے بھی یکسر محروم رہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر طبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف
حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غالباً اب اقوام عالم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔