قاری عبدالرشیدایڈوکیٹ کی شیخ الحدیث مولاناسیدغلام نبی شاہ سے مولاناشاہ عبدالعزیز کی وفات پراظہارتعزیت
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)سابق ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل گورنمنٹ آف کے پی کے قاری عبدالرشیدایڈوکیٹ نے شیخ الحدیث مولاناسیدغلام نبی شاہ سے مولاناشاہ عبدالعزیز کی وفات پراظہارتعزیت کی
۔سابق ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل گورنمنٹ آف کے پی کے ومعروف قانون دان قاری عبدالرشیدایڈوکیٹ سپریم آف پاکستان نے حافظ احمدرشیدایڈوکیٹ کے ہمرہ کروناوائرس سے شہیدہونے والے ممتازعالم دین شاہ عبدالعزیزک گھرجاکران کے والدمعروف عالم دین شیخ الحدیث مولاناسیدغلام نبی شاہ اورمرحوم کے بھائیوںسے مولاناشاہ عبدالعزیزرحمة اللہ کی وفات پراظہارتعزیت کی اوردکھ وغم کااظہارکیا۔انہوںنے
اس موقع پرمزیدکہاکہ مولاناشاہ عبدالعزیزایک اچھے عالم دین ،معروف خطیب ،دینی سیاسی وعوامی شخصیت تھے وہ ہماری جماعت جمعیت علماء اسلام اپنے خاندان اوردوستوںکاعظیم اثاثہ تھے ۔وہ اپنے عظیم والدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی ساری زندگی اسلام کی اشاعت اورتبلیغ میں وقف کررکھی تھی
۔اورعوام الناس کے دلوںمیںبستے تھے ۔آخرمیںمولاناشاہ عبدالعزیزکے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعاکی گئی ۔اس موقع پران کے بڑے بھائی مولاناشاہ عبدالقادر،مولاناسیدنورالحسن شاہ ،مولاناقاضی اورنگزیب ،مولاناسیدانظرشاہ ،سیدفاروق شاہ اوردیگربھی موجودتھے