پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل کوٹرادھاکشن گورننگ باڈی اراکین کا اجلاس
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل کوٹرادھاکشن گورننگ باڈی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت گریٹ ببر شیر لیڈر NA-138 ٹکٹ ہولڈر PTI قصور سینئر رہنما سردار راشد طفیل احمد خاں نے کی اور مہمانان خصوصی مرکزی قائدین PTI لیبر ونگ ڈسٹرکٹ صدر مہر صفدر ، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ندیم اختر ،
ڈسٹرکٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار ساجد الہی ، تحصیل جنرل سیکرٹری قصور مہر بابا رفیق نے شرکت فرمائی اسکے علاوہ دیگر معززین میں انفارمیشن سیکرٹری عمر حنیف میو ، سٹی سپورٹس جنرل سیکرٹری مہر ساجد ، یو سی ہندال جنرل سیکرٹری راو صداقت علی و پریس میڈیا گروپ کے
سینئرز نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت فرمائی ۔پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل کوٹرادھاکشن کی نومنتخب گورننگ باڈی کے عہددران نے تمام آنے والے معزز مہمانان گرامی کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اتھاہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا