ڈرگز انسپکٹر اسلام آباد ماریہ ظفر کی کارروائی 2 میڈیکل سٹورز سیل
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ڈرگز انسپکٹر اسلام آباد ماریہ ظفر کی کارروائی۔دو میڈیکل سٹورز سیل کر دئیے گئے. اس کے ساتھ ساتھ معروف ڈسٹریبیوشن سے un-enlisted ادویات کا اسٹاک قبضہ میں لے کر مارکیٹ میں سیل کرنے سے روک دیا.
ڈرگز ایکٹ1976 اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ایکٹ2012 کی خلاف ورزی کرنے پر ایک فارمیسی کا اسٹاک قبضہ میں لے کر چالان کر دیا ۔ ڈرگز انسپکٹر اسلام آباد ماریہ ظفر کا کہنا ہے
کہ کہ کسی کو بھی ڈرگز ایکٹ 1976 اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ایکٹ 2102 کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ماریہ ظفر