111

حکومت کا27 اپریل سے نادرا کےدفاتر کھولنےکا اعلان،ثانیہ نشتر

حکومت کا27 اپریل سے نادرا کےدفاتر کھولنےکا اعلان،ثانیہ نشتر

سلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)معاون خصوصی ثانیہ نشترکا کہنا ہے کہ27 اپریل سے نادرا کے دفاتر کھول دئیے جائیں گے، جن کےانگوٹھےکےنشان کامسئلہ ہو وہ نادرا جا کر تصدیق کروائیں۔معاون خصوصی سماجی بہبود ثانیہ نشتر نے شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ احساس کیش پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،شفافیت کے لحاظ سے یہ ایک تاریخی پروگرام ہے ،پنجاب میں اب تک 2.3 ملین حق داروں کو پیسے مل چکے ہیں،فلاحی عمل میں کوئی سیاست نہیں ،احساس کیش پروگرام کے تحت 144ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں،

سندھ ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی تفصیلات بھی اب ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں،صوبائی سطح کے بعد ڈسٹرکٹس کی تفصیل بھی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 27 اپریل سے نادرا کے دفاتر کھول دئیے جائیں گے،جن کے انگوٹھے کے نشان کا مسئلہ ہو

وہ نادرا جا کر تصدیق کروائیں،لوگوں سے گزارش ہے کہ تاریخ والے میسج کا انتظار کریں اور پھر سنٹر جائیں۔دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ مساجد کے حوالےسے فیصلہ کرنے میں دینی طبقے کی رائے ضروری ہے ،عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،

بہتر سمجھیں تو عبادت بھی گھر پر کریں،مفتی منیب الرحمان نے خود بھی کہا کہ وہ مسجد نہیں جا رہے ،علما ئے کرام سے درخواست ہے کہ 20 نکات پر عملدرآمد کروائیں، پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے ہیروز ہیں،ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کوشش ہے کہ جو بھی قانون بنے اس سے غریب کو فائدہ ہو،وزیراعظم عمران خان غریب آدمی کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،دیہاڑی دار طبقے کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاست نہیں ہو رہی ،وفاقی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ،ایک خاص پارٹی صوبے میں سیاست کر رہی ہے پھر ہمیں مجبوراََ جواب دینا پڑ ا،ہمیں احتیاط کے ساتھ چلنا ہے سیاست نہیں کرنی ،ہر ایک کو خوش نہیں کر سکتے ،ہم نے انصاف کے ساتھ چلنا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں