82

اسلام آباد 12000 ہزار وصولی,انگوٹھوں کے نشان نہ آنے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد 12000 ہزار وصولی,انگوٹھوں کے نشان نہ آنے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اسلام آباد 12000 ہزار وصولی,انگوٹھوں کے نشان نہ آنے والوں کیلئے خوشخبری 27 اپریل سے نادرا کے تمام آفس کھولے جا رہے ہیں وہاں سے تصدیق کے بعد رقم وصول ہو جائے گی. تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ احساس پروگرام کی امدادی رقم ملک بھر میں دی جارہی ہے مگر کچھ افراد کو مسئلہ درپیش ہے

کہ انکے انگھوٹھے میچ نہیں ہورہے جس پر 27اپریل سے نادرا کے ملک بھر میں موجود تمام دفاتر کھولے جارہے ہیں جن کے انگوٹھے کے نشان کا مسئلہ آرہا ہے وہ دفتر نادرا جاکر تصدیق کروائیں‘

اگر کسی کے شناختی کارڈ زائد المیعاد ہوچکا ہے وہ بھی پیسے وصول کرسکتا ہے پہلی کیٹگری کی 80فیصد ادائیگیوں کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسری کیٹیگری کے تحت کام جاری ہے امداد کیلئے اپلائی کرنے والی 3کروڑ 50لاکھ درخواستیں مسترد کی گئی ہیں جبکہ 89000کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی تصدیق نہ ہو سکی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں