141

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقہ کا نشیاں میں ایک افسوسناک واقعہ رونما

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقہ کا نشیاں میں ایک افسوسناک واقعہ رونما

مانسہرہ( ملک بابو اجمل رپوٹر) ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ یو سی گرلاٹ کے علاقہ کانشیاں کاڑی کے موقع پر ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ سال بچّہ ملک ظہیر ولد ملک بشیر بجھلی کے ٹراسفارمر سے کرنٹ لگنے

کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔اور فوری طبعی امدادکے لئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کی سر توڑ کوشش میں اس کا ایک بازو کاٹ دیا گیا

ذرائع کے مطابق بچہ ابھی مزید خطرات سے باہر ہے۔اور ان کے ورثا کا کہنا ہے کہبیہ ٹرانسفارمر پچھلے پندرہ سال سے زمین پر رکھا ہوا ہے ۔جو یہیں پر گیارہ ہزار( کے وی) کی بجلی مہیا کر رھا ہے

۔اسی وجہ سے آج سے پہلے بھی کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں اہل علاقہ سخت پریشان اور سراپا احتجاج ۔انہوں نے محکمہ کو بار بار اگاہ کیا کہ ٹرانسفرمر کو اٹھا کر محفوظ مقام پر رکھا جائے

جہاں پر مقامی لوگوں کی زندگیاں خطرات سے باہر ہوں ۔مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میں محکمہ کے خلاف کاروائی کر کے متاثرہ خاندان کا ازالہ کیا جائے ۔اور اس بچے کے جتنے بھی اخراجات ہیں انھیں حکومت خود یا محکمہ برداشت کرے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں