رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کے خلاف ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی کارروائی
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ر اورنگزیب حیدر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شاد محمد کی ہدایت پر اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے لاری اڈہ، کالج دورہا اور سبزی منڈی میں مختلف شاپس
قصاب، سبزی فروٹ، کریانہ، بیکرز اور جنرل سٹورز کو چیک کیا اور فوڈ لا کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے اور متعدد دوکانداروں کو ورنیگ جاری کی اور ہدایات جاری کی گی کہ ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور ناجائز منافع خوری نہ کی جائے