185

راول ڈیم کو مچھلی کے شوقیہ شکاریوں کیلئے کھول دیا گیا

راول ڈیم کو مچھلی کے شوقیہ شکاریوں کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اسلام آباد ( مچھلیوں کے شوقیہ شکاریوں کی تنظیم پاک اینگلنگ کلب کے ممبران اور عوام کے پر زور مطالبے پر چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے راول ڈیم پر مچھلی کے شکار پر پابندی ہٹانے کے ساتھ ساتھ یومیہ لائسنس فیس ایک ہزار روپے سے کم کر کے 300روپے کر دی۔ اس ضمن میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن نمبر No. DDF 7(73)1108 بھی جاری کر دیا۔ آئی سی ٹی کے اس اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے گرد و نواح کے شکاریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

پاک اینگلنگ کلب کا ایک ہنگامی اجلاس کلب کے صدر عمر علی خان کی زیر صدارت کلب کے آفس کالج روڈ میں منعقد ہوا جس میںسینئر نائب صدر مبشرالاسلام ،جنرل سیکر ٹری محمد فہیم انور، ممبر گوورننگ بورڈ کمیٹی خالدعثمانی، جائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین قریشی، آفس سیکرٹری جاوید اقبال اور چیف ایگزیکٹیو شادا استاد سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاک اینگلنگ کلب کے آفیشلز نے چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی ، ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر فشریز حمزہ شفقت، ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری مظہر اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مسٹر نذیر کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے پاک اینگلنگ کلب کے مطالبات ہر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے نہ صرف راول ڈیم کو شوقیہ شکاریوں کیلئے کھول دیا بلکہ لائسنس فیس بھی ایک ہزار روپے سے کم کر کے300روپے کر دی۔

آئی سی ٹی کی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم پر اب ہفتے میں تین دن راڈ ریل کے ساتھ شکار کیا جا سکے گا۔ پاک اینگلنگ کلب نے امید ظاہر کی کہ چیف کمشنر اسلام آباد جلد ہی راول ڈیم کو ہفتے میں سات دن شکار کھیلنے کی اجازت دیں گے

بلکہ 60سال سے زائد ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور سینئر سٹیزن شکاریوں کیلئے لائسنس فیس دیگر ممالک کی طرح بالکل معاف یا کم از کم 50فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کریں گے۔ کلب انتظامیہ نے آئی سی ٹی فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری مظہر، مسٹر نذیر ، انسپکٹر اشفاق اور دیگرواچرزکی جانب سے راول ڈیم پرجال پٹی مافیا کے خلاف آپریشنزکو بھی سراہا۔اس طرح جال پٹی مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں