ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سیکیورٹی گارڈ کی غنڈہ گردی
ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سیکیورٹی گارڈ کی غنڈہ گردی مریض کےساتھ آئے ہوئے ایڈنٹڈکوبدترین تشددکانشانہ بناڈالا پسٹل کابٹ سرمیں مارکرنوجوان کو لہولہان کردیاہسبتال میدان جنگ بن گئیں سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرارعوام مشتعل احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مانسہرہ کارہائشی راشد نامی نوجوان اپنےمریض کےساتھ ہسبتال آیاجہاں اسکی گیٹ پرکھڑے سیکیورٹی گارڈ سے معمولی توں تکرار ہوئی جس سے سیکیورٹی گارڈ آپے سے باہرہوگیااوردیگرسیکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے نوجوان کو بےگناہ تشددکانشانہ بناڈالا سیکیورٹی گارڈ نےنوجوان کوجان سے مارنےکی
بھی کوشش کی پسٹل نکال کراسکابٹ نوجوان کےسرپردے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگئے ہسبتال میں آئے ہوئے دیگرافراد نے بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی غنڈہ گردی پر شدید احتجاج شروع کرکے ہسبتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی متاثرہ نوجوان نے وزیراعلی کےپی کے سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔