89

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی دبنگ کاروائی

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی دبنگ کاروائی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی دبنگ کاروائی سٹی پتوکی انسپکٹر ملک طارق ایس ایچ او تفشیشی افسران اور اہلکاروں سمیت چھ افراد کو معطل کرکے فوری حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ان ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 230 درج کر لیا گیا..
ان پولیس اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلو سے زائد ہیروئن منشیات فروشوں سے پکڑی اور انہیں گرفتار کر لیابعد SHO کی ملی بھگت سے ملزمان سے ساز باز کرکے لیبارٹری میں اصل ہیروئن کی بجائے فیک پاوڈر بھیج دیا تاکہ منشیات فرشوں کو تحفظ ملک سکے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر DPO قصور نے فوری طور پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوئری کمیٹی بنائی جس میں مزکور پولیس SHO انسپکٹر ملک طارق ،

تفشیشی افسران اور باقی تھانیدار وغیرہ ملوث پائے گئے ۔ جن کے خلاف فوری ایکشن لیتے انکے خلاف کاروائی کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا.. DPO زاہد مروت خان کے مطابق ایسے واقعات ایماندار پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں

جو اس وقت کرونا کی وبا میں جنگ لڑ رہے ہیں۔۔ملک طارق اور ان جیسے کرپٹ پولیس افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اگر مسقبل میں بھی ایسی کوئی واقعہ ہوا تو انکے خلاف عام مجرموں جیسا سلوک کیا جائےگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں