77

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ناجائز منافع خوروں کو وارننگ

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ناجائز منافع خوروں کو وارننگ

خانیوال/کبیروالا ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا نے پھلوں و سبزیوں کی زائد قیمت وصول کرنے والے ، تھوک و پرچُون کے دُوکانداروں اور ریڑھی والوں سے ایک مرتبہ گُزارش کرتا ہوُں کہ وُہ ماہِ صیام میں ناجائز مُنافع خوری روکنے کے لیے انتظامیہ کا بھرپُور ساتھ دیں اور خریداروں سے بھی گُزارش کرُوں گا

کہ وَہ اس بات کو سمجھیں کہ اگر آپ کو وُہ چیزیں خرید کرنا ہیں جن کا موسم ابھی نہیں آیا تو یقیناً وُہ مہنگے داموں ہی دستیاب ہو پائیں گی ، لیموُں ، آلوُ ، کھجُور ، سیب اور کیلا کی قیمتوں کی اس وقت موجوُدہ زیادہ قیمتوں میں ایک اہم محُرک مارکیٹ فورسز کا ہے ، ہم اس پر نظر رکھے ہوُئے ہیں

اور پنجاب گورنمنٹ اور دُوسرے مُتعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں ، انشااللہ زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا لوگوں کو سرکاری نرخ نامے کو فلیکس بورڈ پر پرنٹ کروا کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور ہر طرح کی مارکیٹس پر نظر رکھے ہوُئے ہیں

ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہ رمضان میں ایسے کام کیے جائیں جن سے اللہ رب العزت کی رضا مندی حاصل ہو اور ایسے کام اختیار نہ کیے جائیں جو اللہ کی ناراضگی کا باعث بنیں۔ قانوُن کی خلاف ورزی خواہ وُہ کسی بھی صُورت میں ہو اُس پر سخت ایکشن لیا جائے گا ، احترام رمضان آرڈیننس اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں