جمبر میں کھانے پینے کی اشیا دکاندار اپنی اپنی مرضی کے ریٹ پر فروخت کرنے لگے،عوام
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) جمبر میں کھانے پینے کی اشیا دکاندار اپنی اپنی مرضی کے ریٹ پر فروخت کرنے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے دالوں،مصالحوں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا میں اضافہ کردیا ہے۔ فروٹ والوں نے جو رمضان سے پہلے کیلا 70 روپے درجن تھا
اب 150 روپے فروخت کررہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ نام کے لیے سامنے رکھی ہوئی ہے مگر پرائس اپنی مرضی کے لگا رہے ہیں۔انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب گھٹیا گھی میں سموسے اور پکوڑے تل کر بیچے جارہے ہیں مگر ان کو بھی کوئی چیک کرنے والا نہیں۔ شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔