88

پاکستان میں کورونا وائرس سے 301 اموات، 14ہزار 79متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس سے 301 اموات، 14ہزار 79متاثر

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) پاکستان میں کورونا وائرس سے 301 اموات، 14ہزار 79متاثرپاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 301 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 751 کیسز اور 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,956، خیبرپختونخوا 1,984، بلوچستان 853، اسلام آباد 261، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 320 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔پاکستان میں اب

تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 233 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 104 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 91، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔کورونا وائرس سے

متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: پشاور: ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کا شکار ہونے

لگاپاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں