ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، کمشنر ملتان 83

ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، کمشنر ملتان

ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، کمشنر ملتان

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق بہ تسلی کمشنر ملتان ڈویژن ملتان شان الحق نے مہنگائی مافیا کی کمر توڑنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو فری ہینڈ دے دیا- انہوں نے کہا ہے کہ گندم کی دوسرے اضلاع نقل و حمل اور اشیائے خورد نوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے

ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس خانیوال میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے-

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ ،عمیر محمود ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز شبیر احمد ڈوگر ،ذیشان ندیم ،بابر سلیمان چیمہ ،حافظ محمد مدثر سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی

۔کمشنر ملتان شان الحق نے اجلاس میں لاک ڈاؤن ،کورونا کے خلاف جنگ ،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں ،گندم خریداری مہم،ٹڈی دل کے تدارک اور احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی

ادائیگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس میں کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کورونا کے خلاف جنگ میں فی الحال کسی قسم کی سستی کی کوئی گنجائش نہیں اس لیے لاک ڈاؤن پرسختی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے-

مقدس مہینہ میں کسی کو عوام سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی افسران نرخوں پر کڑی نظر رکھیں اور ناجائز منافع خوروں کو جیل بھجوائیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت متحرک ہو اور اس بارے کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کی جائے کمشنر نے کہا

کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت رہ جانے والے مستحقین کو رقوم کی ادائیگیوں کا عمل شفافیت کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کو بتایا کہ گندم خریداری مہم کے دوران اب تک کل ہدف کا 16 فیصد گندم خریداری کر لی گئی ہے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے

اس کے ساتھ ابتک گندم کی دوسرے اضلاع میں غیر قانونی نقل و حمل کو ناکام بناتے ہوئے 24 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں جبکہ ناجائز منافع خوروں کو 16 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کرکے چھ افراد کو گرفتار اور چھ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کمشنر ملتان کو بتایا

کہ ڈسٹرکٹ پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کو رونا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے اور نشاندہی پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے جبکہ گندم خریداری مراکز اور احساس کفالت سنٹر پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا

کمشنر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی- قبل ازیں کمشنر کے ڈی سی آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی قبل ازیں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمدعلی وسیم کے ہمراہ ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں