122

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں کا دورہ

میاچنوں ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں کا دورہ کیا انہوں نے ایس ڈی پی او سمیت تمام ایس ایچ اوز سرکل میانچنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈی پی او نےناقص کارکردگی کی بناء پر ایس ایچ او سٹی میانچنوں محمد اسماعیل کو نوکری سے برخاست کردیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے

کہا کہ پولیس آفسران و ملازمین وردی کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے کو نہ صرف گھر بھیج دیا جائے گا بلکہ کرپشن ثابت ہونے پر جیل بھجوا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا

کہ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا اولیں ترجیح ہے اور جرائم کے تدارک کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور اس مشن کی تکمیل میں جوناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے پولیس کی وردی اتار کر اپنے گھر جانا ہوگا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں