حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا 97

حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا

حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا۔ ضلع خانیوال میں اب یوٹیلیٹی اسٹورز رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق یوٹیلٹی

سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں۔مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر کورونا کنٹرول سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کئے جائیں گے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گاہکوں کیضلئے سینٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں