کسان مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں معاشی قتل کیا چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری انہار سے کاروائی کا مطالبہ 82

کسان مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں معاشی قتل کیا چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری انہار سے کاروائی کا مطالبہ

کسان مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں معاشی قتل کیا چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری انہار سے کاروائی کا مطالبہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )کوٹ رادھاکشن درجنوں کسانوں کا محکمہ انہار سب انجینیرء کی کرپشن ناجائز طور پر ہراساں کرکے ایف آئی آر درج کروانے اور کھال کا منظور شدہ موہکے کا ڈایا کم کرنے پر احتجاج درجنوں کسانوں اسحاق مہتاب عارف حنیف اسلام نزیر نیامت وغیرہ نے راجباہ ظفرکے کے سب انجینیرء حافظ اظہر کے خلاف احتجاج کرتے میڈیا کو بتلایا کہ ان کا موہگہ6562/L جس کا دھانہ نو انچ کا منظور ہے

جو کہ دو سو پندرہ ایکڑ رقبہ کو سیراب کرنے کے لیے ہے لیکن سب انجینیرء نے اپنی خواہشات پوری نہ کرنے پر اسے چھوٹا کروا کر چار انچ کر دیا ان کے احتجاج پر ان کے خلاف ناجائز ایف آئیآر درج کروا دی دھانہ چھوٹا ہو جانے کی وجہ سے ان کے کھیت سوکھ رہے ہیں فصلیں تباہ ہو رہیں ہیں اور وہ مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے

انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری انہار سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں متعلقہ ایس ڈی او انہار سید معظم شاہ سے رابط کیا گیا تو انہوں نے بتلایا کہ سب انجینیرء کو موہگے کا ڈایا بڑا کرنے کے لیے متعلقہ گاوں بھمبہ حویلی ہانسوں والی میں بھجا گیا تھا لیکن گاوں والوں نے سب انجینیرء کے ساتھ بدتمیزی کی اور جھگڑا کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں