وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں ٹائیگرز فورس کو فنگشنل کرنے اقدامات کا آغاز کردیا گیا 80

وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں ٹائیگرز فورس کو فنگشنل کرنے اقدامات کا آغاز کردیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں ٹائیگرز فورس کو فنگشنل کرنے اقدامات کا آغاز کردیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں ٹائیگرز فورس کو فنگشنل کرنے اقدامات کا آغاز کردیا گیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلاکر اقدامات کا جائزہ لیا –

اجلاس میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید مصدق شاہ ، سماجی رہنما ملک مسعود اعوان سمیت سرکاری افسران نے شرکت کی – ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خانیوال کو ٹائیگر فورس کے حوالہ سے

ماڈل ضلع بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ٹائیگرز فورس کے لئے اب تک 17 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرالی ہے – انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہر تحصیل کی ایک یونین کونسل میں ماڈل ٹائیگرز فورس بنائی جائے انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس کورونا کیخلاف جنگ سمیت فلاحی سرگرمیوں اور قدرتی آفات کے دوران انتظامیہ کا ساتھ دے گی-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں