ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ 92

ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، مختلف اشیاءکی قیمتوں ،معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی محمد قیصر ایوب شیخ ، اے ای ڈی اے مہر لال خاں ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن قصور شہزاد اقبال ،

انچارج سبزی و فروٹ منڈی مہر فقیر حسین ، سب انسپکٹر مہر محمد شفیق انجم ، انجمن آڑھتیوں کے صدر مشتاق احمد تارا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی دورہ کے موقع پر کورونا سے بچاﺅ کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

۔ڈپٹی کمشنر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کو بھی چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مختلف اشیاءکی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کالج و منڈی روڈ کا بھی دورہ کیا اور ختم کی گئیں ناجائز تجاوزات کو بھی چیک کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں