ضلع کی گندم کسی کو دوسرے اضلاع لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ڈپٹی کمشنر 91

ضلع کی گندم کسی کو دوسرے اضلاع لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ڈپٹی کمشنر

ضلع کی گندم کسی کو دوسرے اضلاع لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی گندم کی دوسرے اضلاع سمگلنگ روکنے کیلئے مسلسل دوسرے دن اپنے اینٹی سمگلنگ اسکواڈ کے ہمراہ رات گئے فیلڈ میں متحرک رہے انہوں نے کبیروالا روڈ، 25 پل ، پل رانگو پر ناکہ لگا کرگندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور لوڈر رکشوں, ٹرکوں کی چیکنگ کی اور گندم سے لوڈ ایک ٹریکٹر ٹرالی سرکاری تحویل میں لے لی

– اے ڈی سی آر اکرام ملک اور اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر ، حافظ محمد مدثر ، ریونیو سٹاف متعلقہ پولیس بھی ان کے ہمراہ تھی – ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع کے خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے

ضلع کی گندم کسی کو دوسرے اضلاع لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی- انہوں نےکاشتکاروں سے کہا ہے کہ اپنی گندم صرف سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں انہوں نے مزید بتایا کہ گندم خریداری کا 40 فیصد حدف حاصل کرلیا ہے

کاشتکاروں سے آخری دانہ خریدنے تک خریداری جاری رہے گی-ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گندم دوسرے اضلاع لے جانے پر سخت پابندی ہے ضلع کی حدود سے کسی بھی جگہ پر گندم کی سمگلنگ کی کوشش ہو تو شہری اس کی اطلاع ان کمشنر کے موبائل فون نمبر 03040920082, لینڈ لائن نمبر 9200032-065، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے موبائل نمبر 03004392414، لینڈ لائن نمبر 065-9200069 یا متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو فوری دیں- ذمہ داران کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لیا جائے گا بلکہ سٹاک بھی قبضہ میں لے لیا جائے گا-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں