ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ماہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائیاں 55

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ماہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائیاں

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ماہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائیاں

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ماہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس یکم تا 7 رمضان متحرک رہے اور اب تک 15 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کرکے 12 ایف آئی آرز درج کرائی جاچکی ہیں- ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق
2 ناجائز منافع خوروں کو تین دن کیلئے جیل بھی بھیجا گیا ہےپرائس مجسٹریٹس نے 7334 دکانوں کو چیک کیا دوران چیکنگ 438 دکاندار ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جن کو 10 لاکھ 11 ہزار 700 روپے کے جرمانہ کئے گئے – مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر47 پرائس مجسٹریٹس نے آج اتوار کی چھٹی کے باوجود بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں