اوستہ محمد سٹی اور دیگر سیکڑوں گاوں میں پینے کے پانی کا شدید. بحران پیدا ہوگیا حکام بالا سے اپیل پانی کے مسئلے پر فی الفور نوٹس لے 130

اوستہ محمد سٹی اور دیگر سیکڑوں گاوں میں پینے کے پانی کا شدید. بحران پیدا ہوگیا حکام بالا سے اپیل پانی کے مسئلے پر فی الفور نوٹس لے

اوستہ محمد سٹی اور دیگر سیکڑوں گاوں میں پینے کے پانی کا شدید. بحران پیدا ہوگیا حکام بالا سے اپیل پانی کے مسئلے پر فی الفور نوٹس لے

اوستہ محمد( عبدالخالق جتک رپورٹر ضلع جفیر آباد ) زمیندارایسوسی ایشن اوستہ محمد کے چیرمین حاجی میر شبیراحمد خان عمرانی نیشنل پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مین کھیر تھر کینال میں اس وقت پانی نا ہونے کی وجہ سے اوستہ محمد سٹی اور دیگر

سیکڑوں گاوں میں پینے کے پانی کا شدید. بحران پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہری آبادی اور علاقے میں عوام اس وقت پانی نا ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ مین کھیر تھر کینال سندھ کے علاقے شکارپور کے مقام پر سالارشاخ نم شاخ اور کے ایس ٹی شاخ کے مین گیٹ کی

تعمیر کی وجہ سے محکمہ سندھ اور سندھ ایریگیشن کی جانب سے بلوچستان آنے والے پانی کو بند کیا گیا ہے میر حاکم علی خان جمالی نے کہاکہ تعمراتی کا م سست روی کا شکار ہے اگر اسی طرح کام ہوتا رہا تو ہمارے علاقے میں پانی آنے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے اس لیے ہم حکومت بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان چیف سیکٹری بلوچستان سابق وزیراعلی و ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی کمشنر نصیرآباد ڈویژن و دیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہے کہ وہ حکومت سندھ اور محکمہ ایریگیشن سندھ سے بات کریں اور مین کھیر تھر کینال سندھ کے علاقے سے مین شاخوں کے گیٹ کے

کاموں کو جلد از جلد مکمل کرکے کھیر تھر کینال سے بلوچستان کے علاقوں میں پانی دیا جائے تاکہ اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام اور خاص کر زمینداروں اور کسانوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے پانی نا ہونے کے باعث جانور بھی پیاس سے مررہے ہیں حکومت کو چاہئیے کہ پانی کے مسئلے پر فی الفور نوٹس لے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں