ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کاہفتہ کے آغاز پر اچانک سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ 96

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کاہفتہ کے آغاز پر اچانک سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کاہفتہ کے آغاز پر اچانک سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اعتدال میں لانے کی ٹھان لی انہوں نے نئے ہفتہ کے آغاز پر اچانک سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور ڈیمانڈ وسپلائی کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ اپنی نگرانی میں بولی کرائی’

ای اے ڈی اے آصف رضا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہرصورت عوام کو پہنچایا جائے گا حکومت کی خواہش ہے کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر میسر ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کام نرخوں کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے بہتر حکمت عملی بنائے-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں