ڈی پی او قصورزاہد نوازمروت کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پتوکی سرکل کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا 73

ڈی پی او قصورزاہد نوازمروت کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پتوکی سرکل کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا

ڈی پی او قصورزاہد نوازمروت کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پتوکی سرکل کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )ڈی پی او قصورزاہد نوازمروت کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پتوکی سرکل کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل ایس پی اویس ملک،ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ،ایس ایچ اوز پتوکی سرکل،انچارج انویسٹی گیشن،انچارج ہومیسائیڈ اور انچارج برانچز نے شرکت کی، دوران میٹنگ ڈی پی اوقصور نے کہا

کہ ڈاکوؤں، مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں،انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے، ہومیسائیڈ میں کام کرنے والے افسران قتل کے زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں معمولی کر پشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،پینڈنگ روڈز کو جلد از جلد جمع کروائے جائیں۔

سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کریں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی

حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران ہر ایس ایچ او کی مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران،عادی مجرمان،گینگزکی گرفتاریوں، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ میں کارکردگی کا جائزہ لیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں