ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے حکم پر تھانہ کچہ کھوہ کی دبنگ کاروائی 103

ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے حکم پر تھانہ کچہ کھوہ کی دبنگ کاروائی

ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے حکم پر تھانہ کچہ کھوہ کی دبنگ کاروائی

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے حکم پر تھانہ کچہ کھوہ کی دبنگ کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوگوں سے نقدی چھیننے والا گینگ گرفتار کر لیا اور گرفتار

ملزمان سے چھینی ہوئی رقم 40ہزار روپے برآمد کیے مزید واردتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور دو عدد معہ گولیاں بھی برآمد کی اور موقع پر ایس ایچ او کچہ کھوہ عدنان خورشید نے سب انسپکٹر عبدالرحمان اور اپنی ٹیم کے ہمراہ موثر کاروائی کرتے ہوۓ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزمان کی شناخت عاطف اقبال، ندیم بھٹی اور نعمان خلیل کے ناموں سے ہوئی، ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں سے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان سے انٹیروگیشن جاری مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ایک اور کاروائی کے دوران منشیات فروش شکیل ولد وکیل سکنہ 3/AH کو صابر چوک کچہ کھوہ سے گرفتار کیا

اور منشیات فروش سے 2.200 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا فرض معاشرہ میں امن وامان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ھے جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کرنے کا سلسلہ جاری رھے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں