اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا انکوموجودہ بحران سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،کیپٹن عاصم ملک 126

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا انکوموجودہ بحران سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا انکوموجودہ بحران سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا اور انہیں موجودہ بحران سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کیپٹن عاصم ملک
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا اور موجودہ بحران میں ان کومدد فراہم کرنا بحثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے میں اس سلسلے میں
وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اس حوالے سے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری جس طرح اوورسیز
پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اس سے سب پاکستانی انہیں قد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکی بہترین کوششوں سے بخوبی آگاہ ہیں، ان کی کوششیں اس حوالے سے بھی زیادہ بارآور ثابت ہورہی ہیں کہ اس سلسلے میں حکومت اور اوورسیز
پاکستانی ایک پیج پر ہیں جس سے امید ہورہی ہے کہ بہت جلد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوجائیں گے جبکہ موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو جو مسائل درپیش ہیں وہ بھی جلد ختم ہو جائیں گے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میری روز اول سے یہ کوشش رہی ہے
کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں اور اس سلسلے میں میں ہر دروازہ کھٹکھٹا رہا ہوں، میرے لیے تمام پاکستانی ایک جیسے ہیں اور میری کوشش ہے کہ ہر سطح پر ان کے لئے بات کی جائے
انشاء اللہ زلفی بخاری اور چودھری محمد سرور کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخلصانہ کوششیں سودمند ثابت ہونگیں اور بہت جلد یہ مصائب کا دور ختم ہوجائے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کی خوشیوں کا سورج طلوع ہوگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں