ڈپٹی کمشنر کی زیرسرپرستی اب تک رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگر فورس کے 17 ہزار اراکین کی ٹریننگ کا بھی آغاز ہو گیا 94

ڈپٹی کمشنر کی زیرسرپرستی اب تک رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگر فورس کے 17 ہزار اراکین کی ٹریننگ کا بھی آغاز ہو گیا

ڈپٹی کمشنر کی زیرسرپرستی اب تک رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگر فورس کے 17 ہزار اراکین کی ٹریننگ کا بھی آغاز ہو گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت ضلع خانیوال میں ٹائیگر فورس کو فنکشنل کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی اب تک رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگر فورس کے 17 ہزار اراکین کی ٹریننگ کا بھی آغاز ہو گیا ڈپٹی کمشنر نے ٹائیگر فورس کو کورونا کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کا دست و بازو قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ ٹائیگر فورس قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں بھی انتظامیہ کا ساتھ دے گی ۔انہوں نے یہ بات یونین کونسل 84 ٹائیگر فورس کے اراکین کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا،

اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر اور ممبر ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ملک مسعود احمد چوہان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹائیگر فورس پر زور دیا کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے

شہریوں کی بھرپور رہنمائی کریں اور شہری کورونا کی وبا ء سے بچاؤکے لئے سنجیدہ طرز عمل اپنائیں انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر کورونا ایس او پیز ،ناجائز منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں