اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث کا احساس کفالت پروگرام سنٹر گوجرہ کا وزٹ
قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف احساس کفالت پروگرام.تحصیل انتظامیہ احساس کفالت پروگرام کے تحت سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورے جاری رکھے ہوئے ہے.اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث کا احساس کفالت پروگرام سنٹر گوجرہ کا وزٹ .انتظامات کا جائزہ لیا گیا.
سنٹر میں آئے ہوئے مستحقین سے بروقت رقم اور پوری رقم کی ادائیگی کے بارے میں دریافت کیا.کیش کاؤنٹرز پر تعینات ملازمین کی ورکنگ کے عمل کا جائزہ لیا.کاؤنٹر پر مستحقین کو رقم کی
ادائیگی کا جائزہ لیا.مستحقین کو بروقت رقم اور پوری رقم کی ادائیگی کی تلقین کی.سنٹر میں ہینڈ واش، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر سہولیات میسر ہیں .سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے
.مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش ہیں.انتظامیہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر غریب اور مستحق خاندانوں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے.