پی ٹی آئی راولپنڈی راجہ علی اعجاز نے سیکرٹری میٹرو پولیٹن کی بنائی تنظیموں کوردی کی ٹوکری میں پھینک دیا 88

پی ٹی آئی راولپنڈی راجہ علی اعجاز نے سیکرٹری میٹرو پولیٹن کی بنائی تنظیموں کوردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

پی ٹی آئی راولپنڈی راجہ علی اعجاز نے سیکرٹری میٹرو پولیٹن کی بنائی تنظیموں کوردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

اسلام آباد(سردار طیب نمائندہ خصوصی)پی ٹی آءی راولپنڈی میٹرو پولیٹن کے صدر راجہ علی اعجاز نے سیکرٹری میٹرو پولیٹن کی جانب سے بناءی گءی تنظیموں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ۔نوید افتخار کی سر توڑ کوششیں رنگ کے آءیں ۔جنرل سیکرٹری میٹرو پولیٹن چودھری زبیر کے

غیر قانونی فیصلوں کی جھنڈ پریڈ نوید افتخار چودھری نے پارٹی میں غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف گزشتہ چند روز سے ایک تحریک چکا رکھی تھی اس سلسلے میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ فیصل آباد گءے جہاں انہوں نے پارٹی سیکرٹری شمالی پنجاب کو ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا وزیر ہوا بازی غلام سرور خان ،پی ٹی آءی شمالی پنجاب کے سینیر ناءیب صدر

عطاء اللہ شادی خیل ایم پی اے حاجی چودھری امجد پارلیمانی سیکرٹری ایم ہی اے چودھری عدنان ایم ہی اے وزیر اعلی کمپلینٹ سیل کے انچارج جازی خان و دیگر سے ملنے کے بعد نوید افتخار نے اپنی رہاءیش گاہ پر ضلع راولپنڈی کی سابقہ یوتھ جی تنظیموں کا اہم اجلاس بلایا جس میں ہے کیا گیا

کہ غیر اءینی اور غیر قانونی تنظیموں کے خلاف لڑاءی کڑی جاءے گی دوسری جانب یو سی 77 کی یونین کونسل سے استعفے آنا شروع ہو گءے یاد رہے یہ وہ یو سی اے جہاں جنرل سیکرٹری میٹرو پولیٹن کی دکان موجود ہے جہاں وہ پراپرٹی کا لین دین کرتے ہیں
راجہ محمد علی صدر میٹرو پولیٹن کو اس سلسلے میں استعفے اور شکاءتیں ملنا شروع ہو گءیں ۔

جس کے نتیجے میں آج صبح انہوں نے راولپنڈی کی اٹھاءیس یونین کونسلوں کی تنظیموں کو توڑ دیا مزے کی بات ہے زبیری ٹولے نے ایک ایسی یو سی کا بھی نوٹیفکیشن نکال دیا جو میٹروپالیٹن کی حدود میں ہی نہیں ہے ۔شہر بھر کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گءی ہے۔اس شکست سے راولپنڈی کی تاریخ میں صداقت عباسی گروپ سخت دھچکہ لگا ہے ۔
اندرونی حلقوں کا کہنا ہے یہ لڑاءی در اصل انجینیر افتخار چودھری اور صداقت علی عباسی کے درمیان جاری سرد جنگ کا شاخسانہ ہے ۔دونو جا تعلق سیف اللہ نیازی کے دھڑے سے ہے ۔اس بار انجینیر افتخار فرنٹ فٹ ہر کھیل رہے ہیں اور ان کا ساتھ ایم ہی ایز کی بڑی تعداد دے رہی ہے ۔

یاڈ رہے نوید افتخار ان کے بڑے صاحبزادے ہیں جو ضلع راولپنڈی کے کامیاب ترین تین بار صدر رہ چکے ہیں یہ بات ذہن نشین رہے کہ نءی تنظیموں میں ملک عظیم ساجد علی قریشی ایاز کیانی کو سرے سے نذر انداز کیا گیا ہے جو عامر کیانی گروپ کہلاتا ہے ۔
چودھری عظیم کو بھی مکمل طور پر نذر انداز کیا جو ضلع کے ایک نامور شخصیت ہیں ۔انے والے دنوں میں انجینیر افتخار پنڈی کی شہری سیاست میں شیخ رشید کے کیے چیلینج بن کر ا رہے ہیں

جو شاید پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود میدان میں کود سکتے ہیں شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں مکمل نذر انداز کیا جا رہا ہے ۔اس بے رحم سیاست کا حال یہ ہے کہ ان کے ہاتھوں کے کھاءے پودے وزارتوں اور اسمبلیوں میں مزے کر رہے ہیں اور وہ خود ترجمانی کے فرایض انجام دے رہے ہیں

۔صداقت علی عباسی کے سیاسی مورچے میں پھینکا یہ پہلا گرنیڈ شہر کی پی ٹی آءی کی سیاست میں بڑا دھماکہ ثابت ہو گا ۔محلاتی سازشوں نے عمران خان کے پرانے ساتھیوں کو گھروں میں بند کر کے رکھا ہے ایسے میں عباسیوں راجائوں اور شیخوں کے درمیان ایک گجر نے کھڑاک کر دیا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں