تحریک انصاف کے رہنما راجہ منیر کی رہائش گاہ پر انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی 100

تحریک انصاف کے رہنما راجہ منیر کی رہائش گاہ پر انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی

تحریک انصاف کے رہنما راجہ منیر کی رہائش گاہ پر انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما راجہ منیر کی رہائش گاہ پر انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی جس میں حبیب ملک اورکزئی مرکزی صدر انصاف ویلفیئر ونگ, شیراز ملک مرکزی نائب صدر ,عامر مغل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن,

رہنما تحریک انصاف چوہدری الیاس مہربان,ملک رفیق چیئرمین جی 9 , مصدق گھمن اور دیگر ویلفیئر ونگ کے ممبران و عہدیداران نے شرکت کی. اس موقع پر مرکزی صدر انصاف ویلفیئر ونگ ملک حبیب اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ویلفیئر ونگ کا قیام انتہائی خوش آئند قدم ہے.

جس کا بنیادی مقصد عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ہے.انکا کہنا تھا کہ انصاف ویلفیئر ونگ کے قیام سے دوسری پارٹیوں کے لوگ پریشان ہو رہے ہیں کیوں کہ یہ کسی بھی پارٹی میں ونگ موجود نہیں.

انکا کہنا تھا کہ انصاف ویلفیئر ونگ نچلی سطح تک کےپارٹی ممبران کیلئے ویلفیئر کے کام کرے گی اور اس میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی.آخر میں نائب صدر اسلام آباد ریجن راجہ منیر نے تمام عہدیداران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں