پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری 114

پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔ تمام اراکین کو قومی اسمبلی ہال میں داخلے پر سینیٹائزرز‘ ماسک اور گلوز فراہم کئے جائیں گے۔ پیر کو ڈپٹی سپیکر نے پارلیمنٹ میں کوویڈ 19 کے اجلاس کی تیاریوں بارے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

بتایا کہ اجلاس کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز میں اراکین کے کرونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔ پارلیمنٹ انٹری پر ڈیجیٹل مشین لگائی گئی ہے جو سب کا ٹمپریچر لیتی ہے۔ اگر کوئی رکن بغیر ماسک کے داخل ہوگا مشین اس کی شناخت کرے گی۔ تمام اراکین کو

قومی اسمبلی ہال داخلے کے وقت ماسک‘ گلوز اور سینیٹائزرز فراہم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں صرف کورونا کے حوالے سے گفتگو ہوگی تمام سیاسی جماعتیں نام دیں گی ان کے جن اراکین نے بولنا ہوگا ایوان میں اراکین فاصلے پر بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں