میجرمحمداصغرکوروناوائرس کیخلاف جنگ میں فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی کی بازی ہارگئے
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) میجرمحمداصغرکوروناوائرس کے خلاف جنگ میں طورخم بارڈرپرفرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ وہ طورخم سرحدپرلوگوں کی سکریننگ کو یقینی بنانے اورافغانستان کے لئے
لاجسٹک قافلوں کی روانگی کے انتظامات کررہے تھے۔میجرمحمداصغرکوسانس کی تکلیف کی شکایت پرسی ایم ایچ پشاور میں داخل کرکے وینٹی لیٹرپر منتقل کیاگیامگروہ کوروناوائرس کے باعث جانبرنہ ہوسکے۔ملک کی خدمت کے سوازندگی کاکوئی اوربڑامقصدنہیں۔