غریب عوام کی حالت زار کےپیش نظرلاک ڈائون میں نرمی کاسخت فیصلہ کرناپڑا، وزیر اطلاعات ونشریات 80

غریب عوام کی حالت زار کےپیش نظرلاک ڈائون میں نرمی کاسخت فیصلہ کرناپڑا، وزیر اطلاعات ونشریات

غریب عوام کی حالت زار کےپیش نظرلاک ڈائون میں نرمی کاسخت فیصلہ کرناپڑا، وزیر اطلاعات ونشریات

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)اطلاعات ونشریات کے وزیرسینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ لاک ڈائون میں نرمی ایک پرخطر اقدام ہے مگر غریب عوام کی حالت زار کے پیش نظر ہمیں ملک کے وسیع ترمفاد میں یہ سخت فیصلہ کرناپڑاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے تدارک کے لئے لوگوں کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ذمہ داری بھی حکمران جماعت پر عائد ہوتی ہے۔وزارت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی یہ شدیدخواہش ہے کہ ثقافت ، اقدار اورتاریخ کو فروغ دینے کے

ساتھ اہم اداروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پی ٹی وی اورریڈیو پاکستان جیسے ادارے ہیں جوموجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی اوردوسرے کاموں کواجاگر کررہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کوروناوائرس کے تناظرمیں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کامقصدصرف سیاسی فائدہ حاصل کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں