91

ڈپٹی کمشنر نے سبزی اور فروٹ منڈیوں میں بولی کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی

ڈپٹی کمشنر نے سبزی اور فروٹ منڈیوں میں بولی کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) سبزیوں اور پھلوں کے نچلی سطح تک آنے والے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی اور فروٹ منڈیوں میں بولی کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی ہے -اور ڈپٹی کمشنر روزانہ منڈی جاکر نرخوں کا جائزہ لے رہے ہیں –

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے دوپہر کے وقت سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو نرخ مستحکم رکھنے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی- ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا

کہ عام مارکیٹ میں کم نرخ کا فائدہ ہر صورت صارفین تک پہنچایا جائے ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں