پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کو آن لائن حفاظتی آلات کے استعمال پر تربیت دی جائے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا 118

پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کو آن لائن حفاظتی آلات کے استعمال پر تربیت دی جائے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کو آن لائن حفاظتی آلات کے استعمال پر تربیت دی جائے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ پورے پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائنز ورکرز کو آن لائن حفاظتی آلات کی استعمال پر تربیت دی جائے گی،

یہ ایک قومی کوشش اور جامع پروگرام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹرمیں ہیلتھ سروس اکیڈمی اور عالمی ادارہ صحت کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دستخط کیے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ ایم او یو کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے

پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز کو آن لاین تربیت فراہم کرنا ہے،پورے پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائنز ورکرز کو آن لائن حفاظتی آلات کی استعمال پر تربیت دی جاے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک قومی کوشش اور جامع پروگرام ہے،فرنٹ لائنز ورکرز ہمارے ہیروز ہیں ،پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز کی

حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وی کیئرکے نام سے مہم شروع کی جا رہی ہے۔ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو براہ راست حفاظتی سامان پہنچایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں