حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا 112

حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نرسنگ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کو 13 لاکھ مزید نرسوں کی ضرورت ہے،

ملک بھر میں87 ہزار رجسٹرڈ نرسیں کام کر رہی ہیں، نرسنگ کے حوالہ سے قانون پر کام کر رہے ہیں جو آخری مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 12 مئی کو پوری دنیا میں نرسوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، نرسز اور مڈ وائف صحت کے شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، نرسز دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ عالمی ادارہ صحت نے سال 2020ءکو نرسوں اور مڈ وائف کا عالمی سال قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا کو صحت کی کوریج حاصل کرنے کیلئے 9 ملین مزید نرسز اور دائیوں کی ضرورت ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت 87 ہزار رجسٹرڈ نرسیں کام کر رہی ہیں۔ کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کے ساتھ جاری لڑائی کی وجہ سے نرسنگ کے پیشہ کی اہمیت کئی

گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے اور خواتین کے حقوق میں نرسوں کا کلیدی کردار ہے، حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی، نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق، انفرادی صلاحیت کی تشکیل

اور بہترین اصولوں پر کاربند رہنے کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نرسوں کو صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ اساتذہ، محققین اور مشیران کے طور پر جانچنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم خزاں میں پمز کالج آف نرسنگ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جہاں25 نرسوں کے

پہلے بیج میں پمز کے ہی سکول آف نرسنگ سے بنیادی نرسنگ کوالیفائی کرنے والے طالب علموں کو پبلک ہیلتھ کے ایک سالہ پوسٹ بیسک کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔ پبلک ہیلتھ کا یہ ڈپلومہ پروگرام 2 سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام تک قابل توسیع ہو گا۔ نرسنگ کی بنیادی تعلیم کے آغاز کے ساتھ ہی

منتخب طلباءکو اپنی خدمات انجام دینے کیلئے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد 27 شہری اور 23 دیہی یونین کونسلوں پر مشتمل ہے، 25 پبلک ہیلتھ نرسوں کا پہلا بیج آئی سی ٹی کے ضلعی ہیلتھ سسٹم میں شامل کیا جائے گا جو ہر دیہی یونین کونسل کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے گا

۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈکس نرسز کورونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں، حکومت ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں