ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی وزارت میری ٹائم افیئرز کے منصوبوں کیلئے مالی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی 94

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی وزارت میری ٹائم افیئرز کے منصوبوں کیلئے مالی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی وزارت میری ٹائم افیئرز کے منصوبوں کیلئے مالی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے وزارت میری ٹائم افیئرز کے منصوبوں کیلئے مالی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے یہ بات وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے

کہی۔علی حیدرزیدی نے ڈاکٹرعبداالحفیظ شیخ سے اپنی وزارت کے ان جاری پراجیکٹس سے متعلق بات چیت کی جن کیلئے آئندہ سال کے مالی بجٹ میں مالیاتی تعاون کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کوسال 2022-23 کیلئے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کے انتخابات لڑنے کیلئے وزارت کی مالیاتی ضروریات سے بھی آگاہ کیا۔ علی حیدرزیدی نے کہاکہ

اس عمل پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مشاورت سے تیارکرکے فنانس ڈویژن میں داخل کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیرنے وفاقی وزیرکو منصوبوں میں مکمل معاونت کا یقین دلایا ، انہوں نے اس امید کااظہارکیاکہ وزارت میری ٹائم افیئرز مالی سال 2020-21 کیلئے مختص کردہ بجٹ سیلنگ کے تقاضوں کو پوراکرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں