138

بھائی پھیرو اور پتوکی کے سینئر اے آئی ٹیکنیشن حاجی محمد اشرف اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعدمحکمہ لائیو سٹاک سے ریٹائر ہوگئے

بھائی پھیرو اور پتوکی کے سینئر اے آئی ٹیکنیشن حاجی محمد اشرف اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعدمحکمہ لائیو سٹاک سے ریٹائر ہوگئے

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )بھائی پھیرو اور پتوکی کے سینئر اے آئی ٹیکنیشن حاجی محمد اشرف اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعدمحکمہ لائیو سٹاک سے ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں مرکز افزائش نسل حیوانات میں ایک پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پتوکی جناب ڈاکٹر محمد عباس چوہدری اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد وسیم ضیاء تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عباس چوہدری نے حاجی محمد اشرف کی محکمہ کے لیے انجام دی گئی گرانقدر خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا

اورکہا کہ حاجی محمد اشرف نے دوران ملازمت اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سر انجام دیئے اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور نہ ہی اپنی کسی ذاتی مجبوری کو فرائض کی تکمیل میں آڑے آنے دیا۔مہمان خصوصی نے محکمہ کے دیگر سٹاف ممبران کو ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے حوالے سے انہوں نے تمام سٹاف ممبران کو خصوصی عبادات کر کے ماہ مقدس کی فیوض و برکات سمیٹنے کی تلقین بھی کی۔آخر میں حاجی محمد اشرف صاحب

کو تحائف دے کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے محکمہ لائیو سٹاک سے رخصت کیا گیا۔اس الوداعی تقریب میں محکمہ کے دیگر اے آئی ٹیکنیشنز شعیب احمد، محمد اسلم، عبدالستار اور حسیب جٹ وغیرہ نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں